ایرانی فورسز نے مغربی ایران سے موساد کے مزید 5 مشتبہ ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتارمشتبہ موساد ایجنٹس پر آن لائن ایران کا تشخص خراب کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
پاسداران انقلاب گارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان نے عوام میں خوف وہراس پھیلانے کی کوشش کی۔
بتایا گیا ہے کہ مقدس ایرانی نظام کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کے باعث ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔