ملالہ کہتی ہیں ایران اسرائیل کشیدگی میں اور غزہ میں جاری خون ریزی میں امریکہ کا کردار مایوس کن نظر آتا ہے ،،، حال ہی میں ملالہ یوسف زئی نے برطانوی جریدے کے بزنس سمٹ میں شرکت کی ،، جس میں انھوں نے اپنی زندگی کی جدوجہد سمیت خواتین کی تعلیم اور انکے حقوق پر بات کی ،،،تقریب میں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ تقریب میں خواتین اور بزنس کےبارے میں بات کی جارہی ہے لیکن اس کمرے سے باہر جاتے ہی ہم سب بہت سی پریشانیوں کا گھرے ہونگے ،،،،
افغانستان میں خواتین کے حقوق کی بات کی جائے یا جوبھی ایران اور اسرائیل کے درمیان ہورہاہے یا پھر غزہ میں جاری خونریزی ہو ،، یہ سب ایسا ہی رہے گا،، ان سب میں امریکہ جو کردار ادا کرسکتا تھا وہ اس میں ناکام نظراآتا ہے ۔۔۔
ملالہ نے مزید کہا کہ انھیں امید ہے کہ امریکہ غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنے کے لئے اسرائیل کو جنگ بندی پر اآمادہ کریگا ،،جبکہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی میں بھی اپنا کردار ادا کریگا،،، اس کیساتھ امریکہ کو افغانستان میں خواتین کے حقوق کےلئے بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انھیں امید ہے کہ امریکہ عالمی سطح پر دباو ڈالے گا اور خواتین ایکٹوسٹ کیساتھ کھڑا ہوگا،،
ملالہ یوسف زئی نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کے ہاتھ میں بہت کچھ ہے ،،وہ لوگوں کی زندگیاں بچاسکتے ہیں ،، ۔۔انھوں نے اس حوالے سے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ بغیر تصدیق کئے لوگ کچھ بھی بولنا اور لکھنا شروع کردیتے ہیں جیسے میرے بارے میں کہا گیا کہ میں نے کبھی غزہ میں ہونےوالےمظالم کے حوالے سے آواز نہیں اٹھائی ،،جبکہ میں اس کے برعکس کئی دفعہ غزہ کے مظالم کیخلاف آواز اٹھا چکی ہوں