اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ تازہ ایرانی میزائل حملوں میں جنوبی اسرائیل کے سب سے بڑے ہسپتال کو نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس کے مطابق، ایران کی جانب سے داغے میزائلوں میں سے کئی مختلف مقامات پر گرے ہیں۔
- امریکہ نے طیارہ بردار بحری جہاز نمٹز سمیت اپنےمتعددفوجی اثاثے مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ کر دیے ہیں۔
- روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ ایران نے اب تک روس سے مدد نہیں مانگی ہے۔
- بی بی سی کے امریکی شراکت دار سی بی ایس نے خبر دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے تاہم اس پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
- بدھ کے روز ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر مزید میزائل حملے کیے۔
- ایران کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل ایران سے متعلق ایک اور ہنگامی اجلاس جمعہ کو صبح 10 بجے نیویارک میں منعقد کرے گی۔
ایرانی میزائل حملے: جنوبی اسرائیل کے سب سے بڑے ہسپتال کو بھی نقصان پہنچا، اسرائیلی فوج کا دعوی