پی ٹی اے کا تمام صارفین کیلئے بڑا اعلان

image

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کی تعداد 200 ملین ہونے پر تمام موبائل فون صارفین کو کل مفت 2 جی بی انٹرنیٹ اور 200 آن نیٹ منٹس مفت دینے کا اعلان کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کے مطابق براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 150 ملین اور فائبر آپٹک صارفین 2 ملین ہو گئے ہیں، موبائل فون صارفین کو کل مفت 2 گیگابائٹ ڈیٹا انٹرنیٹ اور 200 آن نیٹ منٹس دیئے جائیں گے جسے *#2200#ڈائل کر کے حاصل کیا جا سکے گا۔

صارفین کو 24 گھنٹے کیلئے مفت انٹرنیٹ اور آن نیٹ منٹس فراہم کیے جائیں گے، خواتین سم مالکان میں 200 اسمارٹ فونز تقسیم کیے جائیں گے، منتخب یونیورسٹیز میں 6 ماہ کیلئے مفت وائی فائی ہاٹ اسپاٹ قائم کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل برانڈ بینڈ کے لیے اسپیکٹرم کی جلد نیلامی کے لیے کوشاں ہیں۔ اسپیکٹرم کی نیلامی اور نیشنل فائبریشن پالیسی بہت ضروری ہے، شہریوں کو آسان اقساط پر موبائل فون فراہم کرنے کی پالیسی پر کام کررہے ہیں ۔

شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے میرٹ پر طلباء میں 12 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے ہیں، پاکستان میں خواتین کی موبائل فون، انٹرنیٹ تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے، ہم نے پاکستان میں کیش لیس اکانومی کو یقینی بنانا ہے، ہر شخص کی انٹرنیٹ تک رسائی ایک بنیادی ضرورت ہے، تعلیم، صحت، روزگاز، کاروبار کیلئے موبائل فون، انٹرنیٹ انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلیکام صارفین کی تعداد 200 ملین ہونے کا جشن منا رہے ہیں، نوجوان بچے اور بچیاں ہمارا مستقبل ہے، ہرشہری کے گھر تک تیز رفتار انٹرنیٹ پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.