چینی سائنسدانوں کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑا انقلاب

image

چینی سائنسدانوں نے مچھر جتنا چھوٹا ڈرون تیار کیا ہے جسے فوجی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی (این ڈی یو ٹی) کی ایک روبوٹیکس لیبارٹری نے یہ ڈرون روبوٹ تیار کیا۔ چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) پر اس حوالے سے ایک رپورٹ نشر کی گئی۔ این ڈی یو ٹی کے ایک محقق لیانگ ہیکسیانگ نے رپورٹ کے دوران اس ڈرون کو دکھایا۔

لیانگ ہیکسیانگ نے کہا کہ 'میرے ہاتھ میں مچھر جتنا بڑا ایک روبوٹ ڈرون موجود ہے، اس طرح کے چھوٹے روبوٹس کو انفارمیشن جمع کرنے اور جنگی میدانوں میں خصوصی مشنز کے لیے استعمال کیا جاسکے گا'۔

اس ڈرون کے 2 ننھے پر ہیں جو کسی پتے جیسے نظر آتے ہیں جبکہ ٹانگیں بہت زیادہ پتلی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ پروٹوٹائپ ڈرون اسمارٹ فون کے لیے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

اس طرح کے ڈورنز کی تیاری میں سنسرز، پاور ڈیوائسز، کنٹرول سرکٹس اور دیگر پرزہ جات کو فٹ کرنا چیلنج ہوتا ہے۔ اس طرح کے ننھے ڈرونز کو فوجی اپنے اردگرد کے ماحول کی جانچ پڑتال کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

مگر اس سے ہٹ کر انہیں طبی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.