وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت پی این ایس سی کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پی این ایس سی کے پاس مختلف نوعیت کے 10 بحری جہاز ہیں جو 724،643 ٹن کارگو لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اجلاس میں شہباز شریف نے کہا کہ سمندر کے راستے تجارت پر قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر زر مبادلہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ2 ہفتے کے اندر پی این ایس سی کا بزنس پلان پیش کیا جائے۔
وزیراعظم نے پلان میں قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا بوجھ ختم کرنے کا لائحہ عمل شامل کرنے کی ہدایت کی۔