دریائے سوات میں طغیانی: 15 سیاح دریا میں بہہ گئے، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

image

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں موسلا دھار بارشوں کے بعد دریا میں طغیانی آ گئی ہے۔ دریائے سوات میں تیز بہاؤ کی وجہ سے 15 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔

موسلا دھار بارشوں کے باعث دریائے سوات میں پانی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے 15 افراد میں سے چار کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

ڈی جی ریسکیو 1122 شاہ فہد کے مطابق پانچ مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے جس میں 80 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ ڈوبنے والے افراد میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔

مقامی افراد نے بتایا کہ دریا میں بہہ جانے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو سیر و تفریح کے لیے سوات آئے تھے۔ ’سیاح کافی دیر تک سیلابی ریلے کے بیچ پھنسے رہے اور مدد کا انتظار کرتے رہے مگر پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ڈوب گئے۔‘

ریسکیو حکام کے مطابق بائی پاس ریلکس ہوٹل کے قریب 10 سے زائد افراد ڈوب گئے جبکہ انگرو ڈھیرئی کے مقام سے تین لاشیں برآمد ہوئیں۔

امام دھیرئی کے مقام سے 22 سے زائد افراد کو بحفاظت نکالا گیا۔ غالیگے کے مقام سے ایک لاش برآمد کی گئی جبکہ سات افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

برا باما خیلہ مٹہ کے مقام سے 20 سے 30 افراد کو کامیابی سے ریسکیو کیا گیا جبکہ مانیار میں 7 افراد اور پنجیگرام میں ایک شخص کو بحفاظت نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں یکم جولائی تک مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جس کی وجہ سے صوبے کے شمالی علاقہ جات میں موجود گلیشیئرز پھٹنے کا بھی خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے حسّاس اضلاع چترال اپر اور لوئر، دیر اپر، سوات اور کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق اس دریا سوات خوازہ خیلہ میں اونچے درجے کا سیلاب آیا ہوا ہے تاہم باقی دریاوں میں پانی کی سطح نارمل ہے۔

 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.