سونے کی قیمت میں تسلسل کے ساتھ پانچویں روز بڑی کمی

image

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ مسلسل پانچویںروز جمعہ کو بھی برقرا رہا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید16ڈالر کی کمی سے3356ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی نرخ میں اس کمی کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1595 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہوگئی جب کہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 1368 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 6 ہزار 69روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز سے عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 76ڈالر کی کمی آئی ہے جبکہ مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں گزشتہ پانچ روز کے دوران 6 ہزار روپے کی کمی آچکی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.