عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پیر کو 3 ڈالر کی کمی سے 3366 ڈالر فی اونس ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار 165 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 7 ہزار 68 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جس کے سبب فی تولہ چاندی کی قیمت 14 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 799 روپے او ر دس گرام چاندی کی قیمت 3 ہزار 257 روپے ہوگئی۔