واٹس ایپ میں بہترین اے آئی فیچرز کا اضافہ

image

میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو صارفین کو میسجز تحریر، ایڈٹ اور ریپلائی کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

رائٹنگ ہیلپ نامی فیچر میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا صارفین کا ڈیٹا ان کی ڈیوائس تک محدود رہے یا یوں کہہ لیں کہ کمپنی کو اس تک رسائی نہ ملے۔ اس فیچر کا مقصد بہت سادہ ہے اور وہ یہ ہے کہ واٹس ایپ کمیونیکیشن کو زیادہ اسمارٹ، برق رفتار اور فطری بنایا جاسکے۔

یعنی اگر آپ کو کسی میسج کو تحریر کرتے ہوئے درست الفاظ کا انتخاب کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جلد بازی میں ریپلائی کر رہے ہیں یا بس یہ چاہتے ہیں کہ آپ کا میسج زیادہ اچھا نظر آئے ، تو یہ نیا فیچر رئیل ٹائم میں مدد فراہم کرے گا۔

میٹا نے آخرکار اشتہارات کو واٹس ایپ کا بھی حصہ بنا دیا دیگر اے آئی اسسٹنٹس جو کلاؤڈ پراسیسنگ پر انحصار کرتے ہیں، ان کے برعکس اس نئے فیچر کو آن ڈیوائس انٹیلی جنس کو مدنظر رکھ کر تیار کیا جا رہا ہے۔

آسان الفاظ میں آپ کے میسجز تجزیے کے لیے کسی باہری سرور کو نہیں بھیجے جائیں گے بلکہ تجزیے کا پورا عمل ڈیوائس کے اندر مکمل ہوگا۔ یہ فیچر ابھی واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن کا حصہ بنایا گیا ہے اور وہاں بھی محدود افراد کو دستیاب ہے۔

اسی طرح ایک اور اے آئی فیچر بھی واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کا حصہ بنایا گیا ہے جو صارفین کو ان میسجز کی سمری فراہم کرے گا جو انہوں نے پڑھے نہیں ہوں گے۔ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ پورا عمل پرائیویٹ ہوگا اور جب فیچر ان ایبل ہوگا تو صارفین کو ایک بٹن اس وقت نظر آئے گا جب انہیں مخصوص تعداد میں نئے میسجز موصول ہوں گے۔

یہ فیچر مکمل طور پر آپشنل پوگا اور صارفین اپنی مرضی سے اسے ان ایبل یا ڈس ایبل کرسکیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.