ایران پر امریکی جارحیت ایران نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی۔
ایرانی پارلیمنٹ نے فیصلہ امریکا کی جانب سے انتہائی اقدام اٹھانے کے بعد کیا ہے، ایرانی میڈیا کا مزید کہنا ہےکہ آبنائے ہزمز کو بند کرنے کی حتمی منظوری اعلی ٰ سیکیورٹی قیادت اور سپریم لیڈر دیں گے، پارلیمنٹ کا فیصلہ دونوں دفاتر کوپہنچا دیا گیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کی بے بسی دیکھ کر خود میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔