ایران کا اسرائیل پر مزید میزائیل حملوں کا دعویٰ، ایرانی شہر کرج میں دھماکوں اور فضائی حملوں کی اطلاعات

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اتوار کی شام اسرائیل کے خلاف میزائل حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایران کے مستقل مندوب نےکہا ہے کہ ایرانی افواج مناسب وقت پر ان حملوں کا بھرپور اور جواب دیں گی۔
  • امریکہ نے ایران میں تین جوہری تنصیبات پر حملے مکمل کر لیے ہیں جن میں فردو، نطنز اور اصفہان شامل ہیں۔
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایرانی مندوب نے خطاب میں کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا جس کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔
  • برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مزید کوئی قدم نہ اٹھائے۔
  • پاکستان نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے انھیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیقرار دیا ہے۔

ایران کا اسرائیل پر مزید میزائیل حملوں کا دعویٰ، ایرانی شہر کرج میں دھماکوں اور فضائی حملوں کی اطلاعات


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.