جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیز ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہئے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا، او آئی سی میں مقبوضہ جموں و کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب، کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودرادایت کی حمایت کی۔
بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد تحقیقات کے بجائے جارحیت کا راستہ اختیار کیا، بھارت نے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے صرف بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔