وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت

image

وزیر اعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت۔ وزیر اعظم کی ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کی کہا، امریکی حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ایران کو دفاع کا حق ہے، امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آٹھ روز سے اسرائیل کی بلااشتعال جارحیت جاری ہے، اس کے بعد امریکی حملے انتہائی افسوس ناک ہیں۔

انہوں نے برادر ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے قواعد کے تحت تھیں۔

یہ حملے اٹامک انرجی ایجنسی کے قانون اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل اکیاون کے تحت ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے۔

وزیر اعظم نے امن کے لئے فوری طور پر مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ بات چیت ہی آگے بڑھنے کا قابل عمل راستہ ہے۔

وزیر اعظم نے صورتحال کی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اجتماعی کوششوں پر بھی زور دیا اور اس تناظر میں پاکستان کے تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کو سراہا، انہوں نے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر وزیراعظم، حکومت اور پاکستان کے عوام بشمول عسکری قیادت کا دلی شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس نازک موڑ پر امت کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.