ایران نے اتوار کو امریکہ کی جانب سے اپنے تین جوہری مراکز پر حملے کے بعد قطر میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغے ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کی اس کارروائی سے قطر اور اس کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا اور وہ کسی بھی صورت میں کسی کی جارحیت قبول نہیں کرے گا۔
- ایران کا کہنا ہے کہ اس نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغے ہیں۔
- قطر کی حکومت نے العدید میں قائم امریکی فضائی اڈے پر ایرانی کی جانب سے کیے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
- قطر میں برطانیہ اور امریکہ کے سفارتخانوں نے حفاظتی اقدامات کے تناظر میں اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایات کی ہیں۔
- روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ماسکو میں ملاقات ہوئی ہے۔
- اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے کے خلاف حملے اور اسرائیل میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
- ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تہران میں اوین جیل اور قُم میں فردو جوہری مرکز پر آج دوبارہ حملے کیے ہیں۔
- جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے اقوامِ متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے تاکہ ادارے کے معائنہ کار ایران میں جوہری مقامات کا معائنہ کر سکیں۔
ایران کا قطر میں امریکی اڈے العدید پر میزائل حملہ: ایران کسی کی جارحیت قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای