ایران اب امن کی طرف بڑھ سکتا ہے، چاہوں گا کہ اسرائیل بھی ایسا کرے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں امریکی اڈے پر حملے کو’ کمزور ردِ عمل‘ قرار دے کر حملے کی پیشگی اطلاع دینے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انھوں نے ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا کہ شاید ایران اب خطے میں امن اور ہم آہنگی کی طرف بڑھ سکتا ہے، اور میں اسرائیل کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دوں گا۔
  • ایران کا کہنا ہے کہ اس نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغے ہیں۔
  • قطر کی حکومت نے العدید میں قائم امریکی فضائی اڈے پر ایرانی کی جانب سے کیے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
  • قطر میں برطانیہ اور امریکہ کے سفارتخانوں نے حفاظتی اقدامات کے تناظر میں اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایات کی ہیں۔
  • روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ماسکو میں ملاقات ہوئی ہے۔
  • اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے کے خلاف حملے اور اسرائیل میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
  • ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تہران میں اوین جیل اور قُم میں فردو جوہری مرکز پر آج دوبارہ حملے کیے ہیں۔
  • جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے اقوامِ متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے تاکہ ادارے کے معائنہ کار ایران میں جوہری مقامات کا معائنہ کر سکیں۔

ایران اب امن کی طرف بڑھ سکتا ہے، چاہوں گا کہ اسرائیل بھی ایسا کرے: ڈونلڈ ٹرمپ


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.