ایران اسرائیل جنگ بندی پر تاحال کوئی معاہدہ نہیں ہوا، ایرانی وزیر خارجہ

image

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے دعوے پر ردعمل دے دیا۔ عباس عراقچی نے ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک ایران اسرائیل جنگ بندی یا فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

انہوں نے ایرانی افواج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے جارحیت روک دی تو اس کے بعد ہمارا جوابی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں۔ فوجی آپریشنز روکنےکا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہماری افواج کی کارروائیاں صبح 4 بجے تک جاری رہیں گی۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ایران نے اسرائیل پر حملے روک دیے۔ یاد رہے کہ صدرٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کو مبارک ہو! اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگلے 6 گھنٹے میں ایران اور اسرائیل اپنے جاری مشن مکمل کریں گے، اگلے 12 گھنٹے میں جنگ کو ختم سمجھا جائے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.