اسرائیلی جریدے کے مطابق وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے منگل کی صبح ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کردہ جنگ بندی سے اتفاق کیا۔
نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے کیونکہ اسرائیل نے اپنے تمام جنگی اہداف حاصل کرلیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "آپریشن 'رائزنگ لائین'' میں اسرائیل کی ریاست نے یادگار تاریخی کامیابیاں حاصل کیں اور خود کو دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ کھڑا کر دیا۔"