امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کا آغاز ہوگیا، برائے مہربانی جنگ بندی کی خلاف ورزی نا کریں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران میں جنگ بندی کا آغاز ہونے پر اسرائیل کی فضائی حدود کھول دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے برائے مہربانی جنگ بندی کی خلاف ورزی نا کریں۔
دریں اثناء ایران نے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل پاکپور نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی تو امریکا کو منہ توڑ جواب ملے گا۔