امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم اگلے ہفتے ایران سے بات کریں گے اور شاید کوئی معاہدہ بھی ہو جائے۔ لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ’میرے لیے معاہدہ ضروری نہیں اور مجھے فرق نہیں پڑتا کہ معاہدہ ہو یا نہ ہو۔‘
- اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ان کے معائنہ کاروں کو ایران واپس آنے اور دوبارہ بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔
- صدر ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملے سے متعلق خفیہ انٹیلیجنس رپورٹ کے لیک ہونے پر سی این این اور نیویارک ٹائمز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ابتدائی خفیہانٹیلیجنس رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں بلکہ صرف چند ماہ پیچھے چلی گئی ہیں۔
- اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو ’تاریخی فتح‘ قرار دیا ہے۔
- ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کا احترام کرے گا بشرط یہ کہ اسرائیل بھی اپنی شرائط پر قائم رہے۔
ایران اور اسرائیل کے بیچ مزید لڑائی کا امکان نہیں، اگلے ہفتے امریکہ ایران سے بات چیت کرے گا: ٹرمپ