محکمہ موسمیات نے گزشتہ شب برسنے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، یونیورسٹی روڈ پر 13.4، پی اے ایف فیصل بیس 12، اولڈ ایئر پورٹ 9.3 جبکہ جناح ٹرمینل پر 5.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔
نارتھ کراچی 8.5، ڈیفنس 7.8، سرجانی ٹاؤن 4.5، کیماڑی 6 اور کورنگی میں 8.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔