اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز بھارتی فضائی حدود میں داخل۔۔ پھر کیا ہوا؟

image

جمعرات کی صبح پنجاب کے آسمان پر چھائے بادل، تیز بارش اور آندھی نے نہ صرف زمینی زندگی کو متاثر کیا بلکہ فضا میں بھی شدید خلل ڈال دیا۔ خراب موسم کے باعث کئی بین الاقوامی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود میں مشکلات کا سامنا کرتی رہیں، جن میں اسلام آباد سے دبئی جانے والی ایک پرواز عارضی طور پر بھارتی حدود میں داخل بھی ہو گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امارات ایئرلائن کی پرواز EK-715، جو علی الصبح 4 بجے اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئی تھی، طوفانی موسم کے باعث اپنے طے شدہ راستے سے ہٹ گئی۔ صبح 4 بج کر 25 منٹ پر یہ طیارہ نارووال کے قریب سے بھارتی حدود میں داخل ہوا، جہاں وہ تقریباً 12 منٹ تک رہا۔ بعد ازاں بوئنگ 777 طیارہ امرتسر کی فضا سے ہوتا ہوا صبح 4:36 پر دوبارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اور معمول کے مطابق اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے دبئی روانہ ہوگیا۔

اسی دوران، دیگر بین الاقوامی پروازیں بھی پاکستانی حدود میں خراب موسم سے دوچار ہوئیں۔ تھائی ایئرویز کی بینکاک سے لندن جانے والی پرواز کو تقریباً 15 منٹ تک فضائی راستے میں چکر لگانا پڑا۔ اس کے علاوہ تائپے، پیرس، باکو، لندن، منیلا، استنبول، دہلی، مسقط اور لاہور کی جانب آنے یا گزرنے والی متعدد پروازیں بھی بارش اور آندھی کے باعث متاثر ہوئیں اور انہیں پاکستانی حدود میں محفوظ راستے کی تلاش میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

ایوی ایشن حکام نے اس صورتحال کو طوفانی موسم کے اثرات قرار دیا ہے اور اس دوران کسی بھی خطرناک واقعے سے محفوظ رہنے کو خوش قسمتی سمجھا جا رہا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.