اہم نکات:
پنجاب میں گذشتہ روز بارش کے باعث 11 افراد ہلاک، 47 زخمی
سابق وزیراعلٰی بلوچستان سردار اخترمینگل کے بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہفیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے سٹریٹجک اور ترقیاتی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے اداروں کے درمیان ہم آہنگی، باہمی احترام اور متحد قومی مقصد کی اہمیت پر زور دیا ہے۔جمعے کو پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آرمی آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں قومی سلامتی کے تقاضوں، موجودہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز اور علاقائی امن اور قومی استحکام کے تحفظ میں پاکستان کی مسلح افواج کے اہم کردار سمیت کئی اہم امور پر بات کی۔مزید کہا گیا کہ ’انہوں نے پاکستان کے سٹریٹجک اور ترقیاتی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے بین الادارے ہم آہنگی، باہمی احترام اور متحد قومی مقصد کی اہمیت پر زور دیا۔‘پنجاب میں گذشتہ روز بارش کے باعث 11 افراد ہلاک، 47 زخمیپنجاب بھر میں گذشتہ دن کی بارش میں مختلف واقعات سے 11 افراد ہلاک جبکہ 47 زخمی ہوئے۔ریسکیو کے محکمے نے کہا ہے کہ صوبے گذشتہ دن بارش کے باعث 47 زخمی افراد کو فوری ریسکیو سروسز فراہم کی گئی اور شدید زخمی افراد کو ریسکیو کرتے ہوئے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے پری مون سون کے پہلے سپیل کا آغاز ہو گیا ہے جو 2 جولائی تک جارہی رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 26 سے 28 جون کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سابق وزیراعلٰی بلوچستان سردار اخترمینگل کے بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہسابق وزیراعلٰی بلوچستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترمینگل کے بیٹے اور بھتیجے کے خلاف سابق نگراں وزیراعلٰی بلوچستان کے بیٹے کے قتل مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ مقدمہ سابق نگراں وزیراعلی میر نصیر مینگل کی مدعیت میں خضدار کے کیویز تھانے میں درج کیا گیا جس میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں۔حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن ارمی نے قبول کی، تاہم لواحقین نے مقدمے میں اختر مینگل کے بیٹے میر گورگین مینگل اور بھتئجے مینگل قبیلے کے سربراہ سردار اسد اللہ مینگل اور ساتھیوں کو مانزد کیا گیاتاہم رشتہ داروں نے اختر مینگل بی این پی کے سربراہ میر گورگین مینل اور بھتیجے سردار اسد اللہ مینگل اور ساتھیوں کو نامزد کیا ہے۔اختر مینگل اور نصیر مینگل کے خاندان کے درمیان کئی دہائیوں سے قبائلی دشمنی میں متعدد افراد مارے جا چکے ہیں۔