کراچی پولیس نے محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان جاری کر دیا

image

محرم الحرام کے دوران کراچی پولیس کے 20 ہزار 350 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کئے جائیں گے,محرم الحرام کے دوران 829 جلوس برآمد ہونگے جبکہ 5227 مجالس کا انعقاد ہو گا جبکہ کراچی میں مجالس پر 4605 جلوسوں پر 7004 جبکہ انتہائی حساس مقامات /امام بارگاہوں پر 1660 افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے اور ٹریفک پولیس کے 1100 افسران و جوان محرم الحرام میں اپنے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے.

عوام سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال سے پولیس کو مددگار 15 پر فوری اطلاع دیں ،عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن وامان کی بحالی کیلئے کراچی پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی.

کراچی پولیس چیف کے احکامات کے مطابق تمام جلوسوں کے روٹس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے سویپنگ کروائی جائے گی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن برقرار رکھی جائیگی ۔

سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی، انٹیلیجنس نیٹ ورک کی فعالیت، مشکوک سرگرمیوں اور افراد پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ کومبنگ آپریشنز میں بھی تیزی لانے کیساتھ تمام پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہیں، جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کریں، اور علما کرام، ماتمی انجمنوں اور مقامی کمیونیٹیز کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.