شیرشاہ کالونی کے گندگی سے بھرے نالے، بارش میں سیلاب آسکتا ہے!

image

کیماڑی ٹاؤن کی حدود میں واقع شیرشاہ کالونی کے ندی نالے کچرے سے لبالب بھر چکے ہیں۔ بارشوں کے دوران ندی نالوں میں پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث علاقے میں سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر علاقہ مکین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق سڑکیں اور ندی نالےکچرے سےبھر چکے ہیں۔مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صفائی کے شدید فقدان کے باعث بارش کے دوران اور بعد میں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے۔

اہالیان علاقہ نے کیماڑی ٹاؤن انتظامیہ سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کہاں ہے؟ عوام کب تک اذیتیں برداشت کریں؟انہوں نے ٹاؤن انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.