بارش نے کے الیکٹرک کی قلعی اتار دی، 350 فیڈرز ٹرپ، شہریوں نے رات جاگ کر گزاری

image

کراچی میں بارش شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کا پول کھل گیا، 350 فیڈرز ٹرپ کرگئے، شہریوں کی بڑی تعداد کو شدید گرمی اور حبس میں بجلی کے بغیر رات گزارنا پڑی۔

عام طور پر ایک فیڈر سے 700 ٹرانسفارمرز کو بجلی فراہم کی جاتی ہے اور ایک ٹرانسفارمر 200 سے 400 یونٹس کو بجلی فراہم کرتا ہے۔ البتہ کےالیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ بجلی کی تقسیم کا نظام مستحکم ہے، گزشتہ رات کراچی کو 2100 میں سے 1750 فیڈرز سے بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری رہی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بیشتر فیڈرز سے بجلی کی فراہمی کو جمعہ کی صبح تک بحال کردیا گیا۔

بحال کیے جانے والے علاقوں میں گلشن معمار سیکٹر ایس، ٹی، گلشن حدید فیز 2، مین سپر ہائی وے، پی سی ایس آئی آر، کراچی یونیورسٹی سوسائٹی سمیت بلاول جوکھیو گوٹھ شامل ہیں۔ اولڈ مظفرآباد لانڈھی، رشید ولیج، گلستان جوہر بلاک 9, 11, 12 اور 13 سمیت شالیمار پرائڈ، نارتھ ویو اپارٹمنٹس میں بھی بجلی بحال کردی گئی ہے۔

کے ای ترجمان کے مطابق حفاظتی پروٹوکول کے تحت نشیبی اور تجاوزات، و کنڈوں سے بجلی چوری والے علاقوں میں بجلی سپلائی منقطع کی جاتی ہے۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.