گلستان جوہر تھانے پر احتجاج کرنے والے خواجہ سرا مطالبات منوانے میں کامیاب

image

گلستان جوہر پولیس اسٹیشن کے باہر خواجہ سراؤں نے زبردست احتجاج کیا، تاہم مطالبات تسلیم کیے جانے پر انھوں نے اپنا احتجاج ختم کیا، جو کئی گھنٹے جاری رہا تھا۔

مظاہرہ کرنے والے خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ ایک خواجہ سرا کا بھائی جو ویلڈنگ کی دکان پر مزدوری کرتا ہے اسے دکان کے مالک نے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا، 15 پر اطلاع پر پولیس پہنچی اور ایک شخص کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا۔

احتجاج اس وقت ختم کیا گیا جب تشدد کا نشانہ بننے والے خواجہ سرا کے بھائی کو علاج کی رقم ادا کی گئی۔

پولیس نے خواجہ سراؤں کو ایف آئی آر درج کرنے اور مزید افراد کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی تھی، بعد ازاں پولیس کی جانب سے دونوں پارٹیوں میں صلح کرا دی گئی اور زخمی شخص کے علاج معالجے کے اخراجات بھی ادا کرا دیے گئے۔


About the Author:

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts