سلطان آف جوہر ہاکی کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی

image

سلطان آف جوہر ہاکی کپ 2025 کے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

سنیچر کو ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور کپتان حنان شاہد نے ایک ایک گول سکور کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے روئیدن مائیکل، ڈریسی کاڈن اور مارکھم ہنری نے پاکستان کے خلاف ایک ایک گول سکور کیا۔

اس میچ کے اختتام کے ساتھ ہی پاکستان اور انگلینڈ کا ایونٹ میں سفر تمام ہوگیا ہے۔

سلطان آف جوہر کپ 2025 میں پاکستان نے چوتھی جبکہ انگلینڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

اس سے قبل جمعے کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا دلچسپ میچ 3-3 گول سے برابر ہو گیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے حنان شاہد نے دو گول  کیے جبکہ سیف اللہ نے ایک گول سکور کیا تھا۔

پاکستان نے ایونٹ میں مجموعی طور پر پانچ میچز کھیلے جن میں سے ایک میں فتح حاصل کی جبکہ دو میچ ہارے اور دو برابر کیے۔

11 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں کُل چھ ٹیمیں شریک تھیں جن میں پاکستان، انڈیا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ملائیشیا اور انگلینڈ شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US