زمبابوے نے افغانستان کی جگہ لی تین ملکی سیریز اب پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اگلے ماہ ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں افغانستان کی جگہ لے گی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے چند گھنٹے قبل اعلان کیا تھا کہ ان کی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی جس کے بعد پی سی بی نے فوری طور پر متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کو سیریز میں شامل کر لیا۔
تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک پاکستان میں کھیلا جائے گا جس میں اب پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
سیریز سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 سے 15 نومبر تک تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔