اب ایٹمی پروگرام پر عالمی معاہدے کے پابند نہیں، ایران نے خبردار کردیا

image

ایران نے کہا ہے کہ اس کے ایٹمی پروگرام سے متعلق دنیا سے کیے جانے والے 10 سالہ معاہدے کا وقت پورا ہوچکا ہے اور اب ایران اس معاہدے کا پابند نہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ 2015 کے ایٹمی معاہدے کی تمام شقیں ہفتے کے روز ختم ہوچکی ہیں اور ایران اب اس معاہدے کا پابند نہیں ہے تاہم ایران سفارت کاری کے لیے پرعزم ہے۔

یاد رہے کہ 2015 میں مشترکہ جامع پلان آف ایکشن معاہدے میں ایران، امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین شامل تھے۔

اس 10 سالہ معاہدے کے تحت ایران اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر رضامند ہوگیا تھا جبکہ ایران پر عائد بین الاقوامی اقتصادی پابندیاں ختم کر دی گئی تھیں۔

بعدازاں امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے پچھلے دور میں اس معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US