نو کنگ مظاہروں کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کا منفرد ردعمل، اے آئی ویڈیو وائرل

image

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک اے آئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جیٹ طیارہ اڑاتے ہوئے مظاہرین پر کچرا پھینک رہے ہیں۔

آج "No Kings" کے عنوان سے امریکا کے ہزاروں شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں جن میں لاکھوں افراد شرکت کر رہے ہیں جبکہ صرف شکاگو میں ڈھائی لاکھ افراد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔

مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر 21 سیکنڈ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ جیٹ طیارہ اڑا رہے ہیں جبکہ انہوں نے بادشاہوں کی طرح سر پر تاج بھی پہنا ہوا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرمپ احتجاجی مظاہرین پر جیٹ طیارے سے کچرا پھینکتے ہیں جس سےلوگوں کے کپڑے گندے ہو جاتے ہیں اور مظاہرین کے درمیان ایک افراتفری کی سی کیفیت پھیل جاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US