ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے خوانگی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے تین اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حلیل، سعید گل اور انیس کے ناموں سے ہوئی ہے۔
زخمی ہونے والے اہلکاروں میں نائیک لیاقت، سپاہی عابد، سپاہی روح الامین، سپاہی عمر امین اور نائیک بشیر شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔