چارسدہ میں فائرنگ سے عالم دین جاں بحق

image

چارسدہ مندنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم دین حافظ عبدالسلام عارف جاں بحق ہوگئے۔

حافظ عبدالسلام عارف کو کار میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حافظ عبدالسلام عارف کا تعلق جے یو آئی سے تھا۔ مقتول کی نعش کو قانونی کارروائی اور پوسٹمارٹم کے لیے جمال آباد اسپتال منتقل کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US