کراچی میں ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

image

کراچی کے علاقے لانڈھی میں اسپتال چورنگی کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

حادثے کے بعد ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہوگیا، حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ کاشان جبکہ زخمی کی شناخت 19 سالہ جواد کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس نے جاں بحق و زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کر کے ڈمپر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US