Anda Pulao Recipe in Urdu

Anda Pulao Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Anda Pulao Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Anda Pulao Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

Anda Pulao Recipe in Urdu

Person Person

6

time Time

0:35 - 0:10

comments Comments

2

reviews Views

19172

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Misba from Karachi
انڈے پلاؤ (INGREDIENTS)
  1. چاول 250گرام
  2. انڈے چار عدد
  3. گوشت 250گرام
  4. پیاز ایک گٹھی درمیانہ سائز
  5. کالی مرچ چار عدد
  6. لونگ چار عدد
  7. چھوٹی الائچی دو عدد
  8. پسا ہوا ادرک دو ٹی اسپون
  9. پسا ہوا لہسن ایک ٹی اسپون
  10. باریک کترا ہوا دھنیا دو ٹی اسپون
  11. باریک کتری ہوئی ایک ٹی اسپون
  12. ہری مرچ ضرورت کے مطابق
  13. مکھن آدھ پیالی
  14. آٹا 8ٹی اسپون
  15. نمک حسب پسند
METHOD
  • انڈوں میں اوپر کی سمت میں ایک چھوٹا سا سوراخ کر کے اس میں سے زردی اور سفیدی نکال لیں۔ یہ کام اس طرح احتیاط سے کیا جائے کہ انڈے کا چھلکا نہ ٹوٹنے پائے۔ پھر اس میں نمک، سبز مرچ، سبز دھنیا کا کچومر ملا کر کھانا کھانے کے کانٹے سے خوب اچھی طرح پھینٹ لیں۔ پھر انڈوں کے چھلکوں میں اس محلول کو دوبارہ احتیاط سے بھر کر رکھ دیا جائے۔ اب آٹے میں تھوڑا سا پانی ملا کر اس آٹے سے انڈوں کے سوراخ بند کر دئیے جائیں۔ آٹا زیادہ لگائیں تاکہ سوراخ میں سے انڈہ بہہ نہ سکے۔ اگر آٹا کم ہو تو مزید آٹا لگایا جا سکتا ہے۔ ایک دیگچی میں اس قدر پانی ڈالیں کہ انڈے اس میں ڈوب جائیں پھر اس پانی میں آہستگی کے ساتھ انڈے ڈال کر اسے آنچ پر رکھ دیں۔ جب پانی ابلنے لگے تو پانچ یا سات منٹ کے بعد دیگچی کو آنچ سے اتار لیا جائے۔ پانی پھینک دیں اور ٹھنڈا پانی ڈال کر انڈے ٹھنڈے ہونے کے لئے رکھ دیں۔ چاولوں کو صاف کر کے پکانے سے دو گھنٹے پہلے بھگو دیا جائے۔ ایک دیگچی میں پیاز کاٹ لیا جائے پھر اس میں گھی ڈال کر اسے آنچ پر رکھ دیں۔ جب پیاز بادامی ہو جائے تو اس میں گوشت میں ڈال کر خوب اچھی طرح بھونیں۔ اب اس کے اندازے کا پانی، کالی مرچ، لونگ اور چھوٹی الائچی ڈال کر دیگچی کو ڈھانپ دیں۔ جب گوشت تقریباً گل جائے تو اس میں چاول بھی ڈال دئیے جائیں۔ پانی اگر کم ہو تو مزید ڈالا جا سکتا ہے۔ پھر دیگچی کو دوبارہ ڈھانپ دیں۔ جب چاول گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو اسے آنچ پر سے اتار لیا جائے۔ ڈش میں لگانے کے بعد چاولوں کے اوپر ابلے ہوئے انڈے چھیل کر سجا دئیے جائیں۔
Reviews & Discussions

I copied Pulao recipe from there but when I add the chicken and Beef in this recipe so it will change the taste that no one want to eat

  • Hassam, karachi
  • Tue 02 Aug, 2016

andon k saath itna zulm

  • muzhat, dina
  • Sat 06 Aug, 2011