Apam Alotik K Sath Recipe in Urdu

Apam Alotik K Sath Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Apam Alotik K Sath Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Apam Alotik K Sath Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

4

time Time

0:35 - 0:15

comments Comments

0

reviews Views

3239

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

kiran from
آپم آلو ٹک کے ساتھ (INGREDIENTS)
  1. آپم بنانے کے لیے
  2. کوکونٹ ملک ----- ایک کپ
  3. بیکنگ سوڈا ----- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  4. ماش کی دال ----- دو چائے کے چمچ
  5. چاول ---- ایک کپ
  6. میتھی دانے ----- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  7. نمک ----- حسب ذائقہ
  8. آلو ٹک بنانے کے لیے
  9. آلو ----- آدھا کلو (چھیل کر موٹے گول قتلے کاٹ لیں)
  10. تیل ------ ڈیپ فرائنگ کے لیے
  11. نمک ------ حسب ذائقہ
  12. لال مرچ (کٹی ہوئی) ----- ڈیڑھ چائے کا چمچ
  13. سیاہ مرچ پاؤڈر ----- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  14. کھٹائی پاؤڈر ------ ایک چائے کا چمچج
METHOD
  • آپم بنانے کے لیے ایک پیالے میں ماش کی دال٬ چاول٬ میتھی دانے اور پانی ڈال کر پانچ گھنٹے تک بھگو دیں اس کے بعد خوب اچھی طرح پیس کر (پانی نتھارے بغیر) اس آمیزے کو رات بھر کے لیے رکھ دیں- اب اس میں کوکونٹ ملک٬ نمک اور بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کرلیں- ایک نان اسٹک فرائنگ پین تھوڑا تیل گرم کریں اب اس تیار آمیزے کو ایک گہرے چمچے سے فرائنگ پین میں ڈالیں اور چمچے کی پشت سے آمیزے کو فرائنگ پین میں گولائی میں پھیلا دیں- آنچ ہلکی رکھیں جب کنارے سنہری ہونے لگیں تو ڈھکن ڈھک کر نرم ہونے تک پکائیں- اسی طرح سارے آمیزے کے آپم تیار کرلیں- آلوٹک بنانے کے لیے کڑاہی میں تیل گرم کریں اس میں آلو کے قتلے ڈال کر ہلکے سنہرے ہونے تک تلیں اور نکال کر نتھار لیں جب قتلے تھوڑے تھوڑے ٹھنڈے ہوجائیں تو ہاتھ سے دبا کر چپٹا کرلیں- سرونگ سے قبل گرم تیل میں دوبارہ ڈال کر کرسپی گولڈن براؤن ہونے تک مزید فرائی کریں اس کے بعد نکال کر اس میں تمام مصالحے ڈال کر مکس کریں- مزیدار آلوٹک تیار ہے- سرونگ باؤل میں نکالیں اور پلیٹ میں آپم رکھ کر اس کے ساتھ گرم گرم سرو کریں-
Reviews & Discussions