ترکیب: بینگنوں کو دھو کر خشک کر لیں- پراٹھے بنانے والے توے کو گرم کریں٬ دھیمی آنج کر کے توے پر بینگن رکھ دیں٬ الٹ پلٹ کر بینگن کو اتنا سینک لیں کہ تھوڑے نرم پڑجائیں- بینگن ٹھنڈے ہوجائیں تو چھلکا اتار کر گودا قتلوں کی شکل میں کاٹ لیں ایک پیالے میں ہر قتلے کو نچوڑیں تاکہ پانی نکل جائے- گہرے پیالے میں بینگن کے قتلے پیاز ٬ لہسن ٬ بریڈ کرمب٬ سبز دھنیا٬ انڈہ٬ پارمسیان چیز اور میدہ ڈال کر اچھی طرح ملا کر کباب بنا لیں- فرائینگ پین میں آئل گرم کریں اور کباب دونوں اطراف سے گولڈن کر کے جاذب کاغذ پر نکال لیں- پریزینٹیشن: منفرد بینگن کے کباب سبز رائے کے ساتھ سرو کریں-