سب سے پہلے تمام اجزاﺀ کو میرینیٹڈ کرنے کے لیے باہم مکس کرلیں- پھر اس میرینیٹڈ میں چکن اور بینگن ڈال کر خوب مکس کر کے آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں-
اب باربی کیو کی سیخیں لے کر ہر ایک سیخ پر سبزیاں٬ چکن٬ لائم کے ٹکڑے اور مشرومز پرو دیں-
ان سیخوں کو پھر اوون یا گرل پر اچھی طرح سے فرائی کریں- جب چکن براؤن اور سبزیاں ہلکی سیاہی مائل ہوجائیں تو سیخوں کو اتار کر سرونگ پلیٹ میں تمام اجزاﺀ سیٹ کر کے نوش کریں- بے حد لذیز ڈش ہے-