Hindustani Korma Recipe in Urdu

Hindustani Korma Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Hindustani Korma Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Hindustani Korma Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

4

time Time

0:45 - 0:25

comments Comments

0

reviews Views

14205

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Nosheen from Pishawar
ہندو ستانی قورمہ (INGREDIENTS)
  1. گوشت ایک کلو
  2. گھی ایک پاؤ
  3. دھنیے کی گریاں دو تولہ
  4. لہسن ایک پوتھی
  5. پیاز تین عدد
  6. نمک ایک تولہ
METHOD
  • جس قدر گوشت کا قورمہ پکانا مقصود ہو اس کو حسب معمول دھو کر گھی کو گرم کر کے اس میں گوشت کو خوب اچھی طرح تل لیا جائے۔ جب گوشت اچھی طرح سے سرخ وہ جائے تو اس کے پارچوں کو نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔ اس کے بعد دھنیے کو بھون کر اس کے چھلکے اتار دیں اور گریوں کو پانی میں ڈال کر سل پر باریک پیس لیں۔ جس قدر پسند کر یں سرخ مرچ ڈال کر گھی میں پیاز کو سرخ کر یں جائے۔ تھوڑا سا پیاز نکال کر الگ رکھ لیا جائے اور تھوڑی گھی میں پسی ہوئی مرچیں اور دھنیا حسب ضرورت نمک چھوڑ دیں۔ پھر خوب بھونیں اور تلے ہوئے گوشت کے پار چے بھی اسی مصالحے میں چھوڑ دئیے جائیں۔ اس کے بعد گوشت کو گلنے کے لئے چھوڑ دیں۔ جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو تلی ہوئی پیاز، سیاہ مرچ، زیرہ، بڑی الائچی ، دو تین لونگ ان سب اشیاء کو باریک پیس کر دہی میں ملا لیں اور اسے بھون لیا جائے۔ اور گھی کا شوربہ رکھ کر تیار کر یں۔ بعض لوگ دہی کو بھوننے سے پہلے مغز بادام، پستہ وغیرہ گرم پانی میں بھگو کر اور چھیل کر سیم کے بیجوں کی طرح ڈال دیتے ہیں۔ اور اسے پستہ بادام کا قورمہ کہا جاتاہے ۔ہندوستان میں یہ قورمہ وسیع پیمانے پر پکایا اور کھایا جاتا ہے لیکن پاکستان میں بھی یہ پکایا جاتا ہے ۔ اس کا ذائقہ نہایت منفردہوتا ہے۔ او ریہ ڈش بار بار کھانے پر بے اختیار دل مائل ہوتا رہتا ہے۔
Reviews & Discussions