گوشت کو دھو کر خشک کر لیں اور اس میں لیموں کا رس ڈال دیں اور نمک لگا کر دو گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ ایک پتیلی میں 4کھانے کے چمچے گھی گرم کر یں اس میں پیاز، دار چینی، لونگ اور لال مرچیں ڈال کر چمچہ چلائیں۔ پیاز کی رنگت سنہری ہو جائے تو اس میں گوشت، ادرک اور لہسن ڈال کر تھوڑی دیر بھونیں اس کے بعد اس میں شکر اور اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے۔ ڈھکن اچھی طرح سے بند کر کے دھیمی آنچ پر پکائیں، گوشت گلنے سے تھوڑی دیر پہلے اس میں کشمش، بادام اور پستہ ڈال کر پکائیں۔ جب گوشت گل جائے تو اتار لیں۔ سلاد اور چاولوں کے ساتھ گرم گرم سرو کر یں۔