جھینگوں کو دھو کر چھلنی میں رکھ دیں تاکہ تمام پانی نکل جائے- ایک پیالے میں بیسن٬ انڈے٬ سوڈا اور دہی کو نیم گرم پانی سے پھینٹ لیں- کالی مرچوں کو زیرے کے ساتھ پیس کر بیسن میں ملا دیں- اس میں ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا٬ اور نمک ملائیں- کڑاہی میں تیل گرم کریں- ایک ایک جھینگے کو بیسن کے آمیزے میں لپیٹیں اور کڑاہی میں سنہری رنگ آنے تک تل کر جاذب کاغذ پر نکالیں-