گوشت میں تمام ثابت گرم مصالحہ ، ثابت پیاز،سونف ، سفید زیرہ ، ثابت دھنیا، ادرک، لہسن ملا لیں اور آٹھ گلاس پانی ملا لیں اور پکنے کے لئے رکھ دیں۔ پہلے آنچ تیز کر دیں جب ابال آئے تو آنچ درمیانی کر دیں۔ اس وقت تک پکائیں کہ گوشت گل جائے اور یخنی ساڑھے چار یا پانچ گلاس رہ جائے۔ گوشت الگ کر لیں یخنی چھان لیں۔ اب ایک دیگچی میں گھی گرم کر یں۔ پیاز براؤن کر یں۔ اس میں گوشت اور ہری مرچ شامل کر یں اور تھوڑا بھونیں پھر دہی بھی ملا لیں اور ساتھ ہی یخنی بھی شامل کر لیں اور چاول ڈال کر پکائیں۔ جب پانی خشک ہو اور چاول بھی گل جائیں تو اوپر سے کالا زیرہ اور ہرا دھنیا اور تھوڑی براؤن پیاز چھڑکیں۔ زردے کے رنگ کو لیموں کے رس میں ملا لیں اور وہ بھی چھڑک دیں اور پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ رائتے اور سلاد کے ساتھ سرو کر یں۔