Murgh Ka Bhuna Howa Korma Recipe in Urdu

Murgh Ka Bhuna Howa Korma Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Murgh Ka Bhuna Howa Korma Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Murgh Ka Bhuna Howa Korma Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

Murgh Ka Bhuna Howa Korma Recipe in Urdu

Person Person

6

time Time

0:40 - 0:10

comments Comments

0

reviews Views

9543

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Hifsa from karachi
مرغ کا بھنا ہوا قورمہ (INGREDIENTS)
  1. مرغ ایک عدد
  2. پیاز ایک پاؤ
  3. دہی ایک پاؤ
  4. سونف، کالا زیرہ عرق تھوڑا تھوڑا
  5. زعفران ایک ماشہ
  6. گھی ڈیڑھ پاؤ
  7. پسا ہوا گرم مصالحہ دو تولہ
  8. نمک حسب ذائقہ
  9. ادرک پسا ہوا دو تولہ
  10. دھنیا، لال مرچ حسب ضرورت
METHOD
  • مرغ کے مناسب لمبائی چوڑائی کے پارچے بنا لیں پھر ان کو چھری کی نوک سے گودیں۔ اس کے بعد زیرے اور سونف کے عرق سے دھوئیں۔ اور ان پرادرک کا لیپ کر یں۔ پھر ان پارچوں کو سیخوں پر چڑح کرکوئلوں کی آگ پر بھونیں اور ان پر گھی ٹپکاتے جائیں۔ جب وہ آدھے بھنے ہوجائیں تو ہر پارچے کے دو دوٹکڑے کر لیں۔ اب پیاز کے لچھے کاٹ کر انہیں کچھ گھی میں تل کر سرخ کر کے رکھ لیں۔ پھر زعفران کو آدھے گھنٹے دہی میں ملا کر دہی کو خوب گھونٹیں اور سے بھی الگ رکھیں۔ اس کے بعد باقی پیاز، آدھے دہی، نمک ، لال مرچ اور ادرک کا مصالحہ پیس کر اسے گھی میں بھون لیں اور مرغی کے بھنے ٹکڑے اس مصالحے میں ڈال کر گلائیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور ٹکڑے اور مصالحہ پانی چھوڑنے لگیں تو سالن چولہے سے اتارلیں اور گرم مصالحہ چھڑک کر پراٹھوں کے ساتھ تناول فرمائیں۔ اس بھنے ہوئے قورمے کا ذائقہ لا جواب ہوگا۔ کھانے والے انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے۔
Reviews & Discussions