پہلے کڑاہی میں ایک کپ تیل گرم کرکے باریک کٹی ہوئی 2عدد پیاز گولڈن کریں اور ایک پلیت میں نکال کر خشک کرلیں ۔ اب چوپر میں 1/2کلو قیمہ ، گردے کی 1/2پاﺅ چربی ، 1/4گٹھی ہراد ھنیا اور پودینہ 3-4عدد ہر ی مرچ ، حسب ذائقہ نمک ، ہلد ی ، 1درمیانی ڈبیا زعفران اور 2 کھانے کے چمچے ادرک لہسن کاپیسٹ ڈال کر خوب اچھی طرح پیس لیں ۔ ساتھ ہی 2کھانے کے چمچے فریش کریم بھی شامل کردیں ۔ جب قیمہ اچھی طر ح پس جائے تو براﺅن کی ہوئی پیاز شامل کردیں ۔ اب اس پسے ہوئے قیمے کو ایک پیالے میں نکال لیں ۔ ایک الگ پیالے میں برف کا ٹھنڈا پانی رکھیں ۔ ہاتھ کو پانی میں گیلاکرکے تھوڑاتھوڑا قیمہ سیخون پر کبابوں کی شکل میں چڑھاتے جائیں ۔ جب تمام قیمہ سیخوں چڑھ جائے تو انگیٹھی کے کوئلوں کو پھیلا کر سیخوں کو رکھیں اور ہرآدھے آدھے منٹ بعد تبدیل کرتے جائیں ۔ گولڈن کلر آنے پر نکال کرگرم گرم سرو کریں