مسٹرڈ اور زیرہ ملائیں۔ سبزمرچ کو لمبائی میں دو حصے کر کے بیج نکال دیں۔ ہلدی ، کچلا ہوا لہسن، سرکہ، چینی اورنمک اکٹھا کر کے صاف پیالے میں ڈالی اور کپڑے سے ڈھک کر 24گھنٹے کے لئے رکھ دیں تاکہ مصالحہ ، چینی اور نمک اچھی طرح مکس ہو جائیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کر یں اور مصالحہ مکسچر کو 5منٹ کے لئے ہلکی آنچ پر فرائی کر یں۔ لہسن کے جوئے شامل کر یں اور 5منٹ کے لئے فرائی کر یں۔ سبز مرچ ڈالیں اور انکے گلنے تک پکائیں لیکن رنگ نہ بدلے، ہلکی آنچ پر 30 منٹ کے لئے پکائیں۔ جب اچار ٹھنڈاہو جائے تو صاف اور ابالے ہوئے چار میں بھر لیں۔ اچار ایک ہفتہ بعد استعمال کر یں۔