پہلے ٹینڈوں کو چھیل کر ٹکڑے کر لیں اور گھی میں الائچی کا بگھار دے کر ذرا پسی ہوئی ہلدی ڈال کر انہیں تل لیجئے۔ پھر ٹینڈوں کو نکال کر رکھ لیجئے اور گوشت کو دھو کر گھی میں ڈال دیجئے اور بھونئے ، پھر جتنے مصالحے لکھے ہیں انہیں پیس کر ڈال دیں اور صرف دہی علیحدہ رکھیں۔ اب مصالحے سمیت بوٹیوں کو بھونیں اور اس کے بعد پانی ڈال کر گوشت کو گلنے کے لئے پکائیں۔جب بوٹیاں گل جائیں تو دہی کے چھینٹے دے کر بھونیں اورا س کے بعد ٹینڈے ڈال کر اور پانی ڈال دیں تاکہ ٹینڈے بھی گل جائیں۔ بعد میں گرم مصالحہ ملا کر اتار لیں۔