ڈرامہ “ میرے پاس تم ہو “ میں حِرا مانی کیوں آئی؟ لوگوں کی تنقید۔۔۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ “میرے پاس تم ہو“ کی مقبولیت کا گراف اوپر کی طرف ہی جارہا ہے اور لوگوں میں اس کی پسندیدگی قابل دید ہے لیکن پچھلی قسط میں حرا مانی کی اینٹری نے بہت سارے لوگوں کو مایوس کردیا۔۔۔ڈرامے میں چند ماہ کے وقفے کے بعد ہمایوں سعید کی بدلی ہوئی زندگی کا حال دکھایا جا رہا تھا اور ڈائیلاگز نے کہانی کو مضبوطی سے تھاما ہوا تھا کہ سین شروع ہوتا ہے رومی کے بورڈنگ اسکول کا اور وہاں ہمایوں سعید کی ملاقات ہوتی ہے رومی کی ٹیچر سے جو حرا مانی ہوتی ہیں اور وہ ساڑھی پہن کر وہاں موجود ہوتی ہیں۔۔۔
 

image


حرا کے اب تک کے تمام کرداروں میں مماثلت پائی جاتی ہے اور جہاں ان کا کردار آئے وہاں یہ امید ہوتی ہے کہ کوئی بہت ہی رونے والا سین ضرور آئے گا۔۔۔لیکن جہاں لوگوں کو ان کے رونے کی اداکاری پسند ہے وہیں ایک بہت بڑا شائقین کا طبقہ ان کے رونے والی اداکاری کو سخت ناپسند کرتا ہے ۔۔۔

حرا نے بہت کم عرصے میں ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہے اور اس وقت تمام بڑے اور چھا جانے والے ڈراموں میں لیڈ کرداروں میں ہی نظر آئی ہیں لیکن میرے پاس تم ہو میں اس وقت ضرورت تھی کسی ایسے میچور چہرے کی جو ہمایوں سعید، آئزہ خان اور عدنان صدیقی کے اس مضبوط ٹرائی اینگل میں جچتا۔۔۔
 

image


اس سے پہلے دل موم کا دیا میں بھی حرا کا کردار کافی جذباتی اور ان کی اداکاری کافی نقلی محسوس ہوئی۔۔۔اداکارہ نیلم منیر کے رونے والے مناظر میں اتنی جان تھی کہ وہ نا چیخ چیخ کے روئی ، نا اس نے منہ بنائے لیکن پھر بھی ان کے جذباتی سینز کو سوشل میڈیا پر بھی کافی شہرت ملی۔۔۔

“ میرے پاس تم ہو “ میں حرا مانی کا کہنا ہے کہ وہ ایک بہت اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور اس کردار کا نام ہے ہانیہ اور وہ متین صاحب کی بیٹی بنی ہیں۔۔۔آگے جاکر وہی ہمایوں سعید کی زندگی میں بہت ساری تبدیلیاں لائیں گی۔۔۔اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہانیہ بھی بہت نرم دل کی مالک ہے اور میں بھی بذات خود نرم دل کی مالک ہوں۔۔۔بھولی بھالی صورت کی مالک اس اداکارہ کو جہاں بہت سارے لوگ پسند کرتے ہیں وہیں بہت سارے لوگوں میں آج بھی انہیں وہ مقبولیت حاصل نہیں۔۔۔بلکہ ان کو اوور ایکٹریس کی صف میں شمار کرتے ہیں۔۔۔

سوشل میڈیا پر مختلف میمز بھی بننے شروع ہوگئے ہیں جن میں ایک میں ان کے ڈریسنگ سینس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور دوسری طرف ان کے ایک ہی انداز سے رونے کو۔۔۔جبکہ ایک میم میں تو یہ تک لکھا گیا ہے کے ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک ڈرامہ “ میرے پاس تم ہو “ چل رہا تھا ۔۔۔بہت پسند تھا۔۔۔انتظار رہتا تھا۔۔۔پھر اس میں حرا مانی آگئی۔۔۔
 

image


دیکھتے ہیں کہ آگے کی اقساط میں ان کا کردار اور ان کی پرفارمنس عوام کے دل میں گھر کر پاتی ہے --

YOU MAY ALSO LIKE: