آپ کی صلاحیت ہر کمی پر حاوی ہے۔۔۔کراچی کی ننھی زنیرہ کی خود اعتمادی قابل دید ہے

image
 
اولاد کی پرورش اتنی آسان نہیں۔۔۔انہیں ہر سرد و گرم سے بچانا، ان کی تعلیم و تربیت کو بہترین انداز سے نبھانا، انہیں اچھے اور برے میں فرق بتانا اور سب سے بڑھ کر انہیں یہ بتانا کہ وہ کتنے اہم ہیں۔۔۔جب بچے کو آپ خود اعتمادی کے پہلے زینے پر کھڑا کر دیتے ہیں تو وہ اپنے بل پر منزل کو چھو ہی لیتا ہے۔۔۔
 
کراچی کی ننھی سی زنیرہ کی آنکھیں غیر معمولی ضرور ہیں لیکن ان کی ہمت، ان کا عزم اور ان کی صلاحیتیں اس سے کہیں زیادہ قابل تحسین ہیں۔۔۔ وہ چھوٹی سی عمر میں نا صرف تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کر رہی ہیں بلکہ انٹرنیٹ سینسیشن بھی بن چکی ہیں۔۔۔
 
نا صرف وہ کمال کی آرٹسٹ ہیں بلکہ ان کے پاس اعزاز ہے کہ وہ سرٹیفائیڈ کم عمر ترین آرٹسٹ ہیں۔۔۔ وہ مختلف انٹرنیٹ وی لوگز بناتی ہیں اور باقاعدہ اپنا ایک پیج بھی چلاتی ہیں۔۔۔
 
 
زنیرہ کے والدین کا اس میں بہت اہم کردار ہیں جنہوں نے ان کے اندر اس چیز کو پروان نہیں چڑھنے دیا کہ وہ کسی بھی طرح الگ دکھتی ہیں۔۔۔ بلکہ انہوں نے زنیرہ کی باقی صلاحیتوں کو ہی سامنے رکھا اور انہی کو آگے بڑھایا۔۔۔
 
تین دسمبر عالمی طور پر کسی بھی قسم کی معذوری کا یا کمی کا شکار لوگوں کے دن پر منایا جاتا ہے لیکن وہ لوگ جو اپنی کمی کو اپنی صلاحیتوں سے ہوا میں اڑادیتے ہیں در اصل کئی لوگوں کے لئے مثال ہیں۔۔۔
 
زنیرہ انہی میں سے ایک ہیں جن سے ملنے کے بعد لوگ ان کے دیوانے ہو جاتے ہیں اور ان کی پیاری پیاری باتوں اور ان کے آرٹ کے سامنے پھر کچھ نا سوچ پاتے ہیں اور نا ہی دیکھ پاتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: