میرے مرنے کے بعد آپ نے میری موت کا بدلہ لینا ہے٬ مشہور اداکارہ کا خودکشی سے قبل آخری خط میں ایسا پیغام کہ سب حیران

image
 
اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا ایک بہت ہی مشکل کام ہوتا ہے مگر بعض اوقات انسان کی زندگی ایسے دوراہے پر آکر تھم سی جاتی ہے جب وہ ہمت ہار بیٹھتا ہے اور اس کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب یہ زندگی اس کے لیے بے معنی رہ گئی ہے اور وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کر کے تمام مشکلات کو حل کر لینا چاہتا ہے-
 
بھارتی مشہور اداکارہ ویشالی ٹکر کی خودکشی
شوبز سے جڑے افراد کی سب سے بڑی خواہش شہرت کا حصول ہوتا ہے شہرت اور کامیابی مل جائے تو دولت خود بخود ان کے دروازے پر دستک دینے لگتی ہے۔ جس کے بعد زندگی مکمل لگنے لگتی ہے ایسا ہی کچھ بھارت کی چھوٹی اسکرین پر کام کرنے والی ویشالی ٹکر کے ساتھ بھی ہوا کم عمری ہی میں اسٹار پلس کے مشہور ڈرامے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں کام کر کے کامیابی اور شہرت تو انہوں نے سمیٹ لی-
 
مگر اس کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی ان کے پڑوسی اور سابقہ دوست راہول نیولانی نے عذاب بنا دی ۔ وہ گزشتہ ڈھائی سال سے اپنی ساتھی ڈيشا کے ساتھ مل کر ویشالی کو بلیک میل کر رہا تھا جس کے حوالے سے ویشالی نے اپنی قریبی دوستوں کو بھی آگاہ کیا تھا- مگر ویشالی کو امید تھی کہ وہ اس معاملے کو تنہا ہی سنبھال لیں گی-
 
image
 
برداشت کی حد
مگر 16 اکتوبر 2022 کو ویشالی کی برداشت کی حد ختم ہو گئی اور انہوں نے راہول کی بلیک میلنگ سے بچنے کے لیے خود کو ہی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ان کی لاش پنکھے سے لٹکتی ہوئی ان کے کمرے میں پائی گئی جس کے ساتھ ان کا آخری خط بھی موجود تھا جو انہوں نے مرنے سے قبل اپنے والدین کے نام لکھا تھا-
 
خودکشی سے قبل لکھا گیا خط
مرنے سے قبل اپنے والدین کے نام لکھے گۓ خط میں ویشالی کا کہنا تھا کہ میں ہار گئی۔ میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں مگر میں آپ کی اچھی بیٹی بننے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ مگر میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ نے راہول اور اس کے گھر والوں کو ضرور سزا دلوانی ہے-
 
راہول اور دیشا گزشتہ ڈھائی سالوں سے مجھے سخت ترین ذہنی اذیت پہنچا رہے تھے مجھے اس وقت تک سکون نہیں ملے گا جب تک راہول اور ڈیشا کو سزا نہ ملے گی۔ متیش سے کہیے گا کہ مجھے معاف کر دے میں ہار گئی-
 
شادی سے صرف دو مہینے قبل خودکشی
متیش ویشالی کے منگیتر تھے جن سے ان کی منگنی 2021 میں ہوئی تھی اور ان کی شادی گزشتہ سال ہی ہونی تھی مگر کوویڈ کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی اور اس سال دسمبر میں ان دونوں کی شادی ہونے والی تھی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں مگر شادی سے صرف دو مہینے قبل ہی ویشالی ہمت ہار گئيں-
 
image
 
پولیس کی تحقیقات
پولیس کی تحقیقات کے مطابق راہول ویشالی کے پڑوس میں ہی رہتا تھا مگر اس واقعے کے بعد سے وہ گھر سے غائب ہے تاہم پولیس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے اور راہول کی تلاش جاری ہے-
 
ویشالی کی کہانی سے سبق
ویشالی کی کہانی ان تمام لڑکیوں کے لیے ایک سبق ہے جو اپنے والدین کو ناخوش کر کے نئے رشتوں پر اعتبار کر لیتی ہیں مگر وقت آنے پر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ وہ غلط ہیں مگر اس وقت تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: