اگر 6 مہینے میں 20 کلو وزن کم کرلیا تو تم ہیروئن جاؤ گی٬ عالیہ بھٹ نے فلم میں کام حاصل کرنے کے لیے اپنا وزن کیسے کم کیا؟

image
 
آج کل کے دنوں میں عالیہ بھٹ کی اسمارٹنس کی مثالیں دی جاتی ہیں مگر ان کے حوالے سے بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ اپنی نوعمری میں وہ ایک گولو مولو سی کیوٹ سی لڑکی تھیں اور ان کا یہ وزن 19 سال کی عمر تک ان کا ساتھی رہا-
 
پہلی فلم کا آڈیشن
عالیہ کو شروع ہی سے فلموں میں کام کرنے کا بہت شوق تھا اور ان کی خواہش تھی کہ وہ بھی اپنی بہن پوجا بھٹ کی طرح بالی وڈ کی فلموں میں بطور ہیروئين کام کریں۔ اسی دوران جب ان کو خبر ملی کہ کرن جوہر اپنی نئی فلم اسٹوڈنٹ آف دا ائیر کے لیے کسی نئی لڑکی کی تلاش میں ہیں جو کہ کالج گرل لگے-
 
عالیہ جب کرن جوہر کے سامنے آڈیشن کے لیے گئيں تو ان کو دیکھتے ہی کرن جوہر نے ان کو منتخب کرنے سے نہ صرف انکار کر دیا بلکہ ان کے بھاری بھرکم جسم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا-
 
اس موقع پر کرن جوہر نے عالیہ سے کہا کہ اگر وہ چھ مہینے میں 20 کلو وزن کم کرنے میں کامیاب ہو گئیں تو اس صورت میں کرن جوہر ان کو فلم میں کام دینے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں-
 
کرن جوہر کے چیلنج کو قبول کرنا
کرن جوہر کا یہ چیلنج اگرچہ بظاہر بہت دشوار اور ناممکن محسوس ہو رہا تھا مگر عالیہ نے ان کے اس چیلنج کو قبول کر لیا اور انہوں نے فیصلہ کر لیا کہ اب وہ کرن جوہر کے سامنے ایسے روپ میں آئيں گی کہ کرن خود بخود ان کو کام دینے کے لیے تیار ہو جائيں گے-
 
image
 
عالیہ بھٹ کی ایکسرسائز
عالیہ بھٹ نے وزن کم کرنے کے لیۓ اس وقت سخت ترین ورزش کی اور دن کا ایک بڑا حصہ جم میں گزارنا شروع کر دیا عالیہ ہفتے میں چار سے پانچ بار جم جاتی تھیں اور ان کی ایکسرسائز کا دورانیہ تین سے چار گھنٹے تک ہوتا تھا جس دوران وہ سخت ترین ورزشیں کرتی تھیں-
 
عالیہ بھٹ کی ڈائٹ
عالیہ بھٹ نے اس موقع پر صرف سبزیوں اور چکن کو اپنی ڈائٹ کا حصہ بنا لیا اور اپنی تمام پسندیدہ چیزیں اور میٹھی چیزيں کھانا بالکل ترک کر دیں۔ مگر اتنی سخت ایکسرسائز کرنے کے لیے مناسب ڈائٹ کا لینا بھی ضروری تھا- اس وجہ سے عالیہ نے دن میں تین بار کھانے کے بجائے آٹھ بار کھانا شروع کر دیا مگر انہوں نے آٹھ بار کھانے کی مقدار کافی کم رکھی تاکہ وہ اچھی طرح ہضم ہو جایا کرے اور اس طرح سے ان کی اشتہا بھی کم ہو جائے-
 
ناشتہ
ڈبل روٹی کا ایک ٹوسٹ، کارن فلیکس ، پھل سبزیاں یا ایک انڈے کی سفیدی والا سینڈوچ جس کے ساتھ بغیر چینی کے ایک کپ چائے یا کافی-
 
ناشتے کے بعد
ناشتے کے دو سے تین گھنٹوں کے بعد ایک گلاس سبزی کا جوس جس کے ساتھ کوئی بھی موسم کا ایک پھل لے لیتی تھیں-
 
دوپہر کا کھانا
دال روٹی اور سبزی جس میں آئل کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی تھی-
 
image
 
عصرانہ
اس میں موسم کا کوئی پھل لے لیتی تھیں یا پھر چائے یا کافی کا ایک کپ بغیر چینی کے لے لیتی تھیں-
 
رات کا کھانا
روٹی، سبزی یا ایک پیالی چاول اور ایک چکن کا پیس ان کی غذا کا حصہ تھے-
 
باقی تین ٹائم کے لیے جب ان کو بھوک محسوس ہوتی یا پھر کچھ کھانے کی اشتہا ہوتی تو اس کے لیے وہ زيادہ ریشوں والی غذائیں استعمال کرتی تھیں جس میں تازہ پھل، دہی، سلاد وغیرہ شامل تھیں اس دوران انہوں نے میٹھی اور چکنی چیزوں سے سختی سے پرہیز کیا-
 
کرن جوہر کا انتخاب
اور جب تین مہینوں کے بعد عالیہ بھٹ ایک بار کرن جوہر کے سامنے گئیں تو ان کو دیکھ کر کرن جوہر نے فوراً اپنی فلم اسٹوڈنٹ آو دا ائیر میں بطور ہیروئیں لینے کا فیصلہ کر لیا-
 
اس سارے معاملے کا سب سے خوبصورت پہلو یہ تھا کہ عالیہ بھٹ نے صرف وزن کم ہی نہیں کیا بلکہ اس وزن کو برقرار بھی رکھا اور یہی محنت ہی درحقیقت ان کی کامیابی کا اصل راز ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: